Tuesday, December 5, 2017

سنی لیون نے ایک بار پھر بالی ووڈ کی ہیرئنوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،ایسے میدان میں سب سے آگے نکل گئیں کہ ”ہوس کے پجاری “بھارتیوں کا پول دنیا کے سامنے کھل گیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معرو ف بھارتی اداکارہ سنی لیون ایک بار پھر انٹر نیٹ پر چھا گئیں اور انہوں نے بالی ووڈ کی ساری ہیرئنوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔رواں سال سنی لیون کو انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ،واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یہ اعزاز سنی لیون کو ہی ملا تھا ۔
ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال 2017میں سب سے زیادہ سرچ سنی لیون کو کیا گیا ،اس کے بعد دوسری نمبر پر بالی ووڈ میں کام کرنے والی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کا رہا جنہیں دنیا بھی کے لوگوں نے سرچ کیا ۔ حیران کن طور پر اس فہرست میں بالی ووڈ کی ریٹائرڈ اداکارہ ایشوریا رائے تیسرے نمبر پر رہی ہیں ،ایشوریا رائے بچن نے شادی کے بعد بالی ووڈ میں کام کرنا تقریباً بند کردیا ہے اور اب وہ اپنی نجی زندگی کوہی وقت دیتی ہیں ۔بالی ووڈ کی کیٹ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہیں ،کترینہ کیف کی سابق بوائے فرینڈ سلمان خان سے ایک بار پھر دوستی ہو گئی ہے لیکن بالی ووڈ اس سال ان کی فلموں کو ناکامی کا سامنا رہا جن میں” جگا جاسوس“ اور ”بار بار دیکھو“شامل ہے ۔بالی ووڈ کے سب سے بڑے تنازعے میں پھنسی ہوئی اداکارہ دپیکا پڈ وکون کا اس فہرست میں پانچواں نمبر رہا ۔ وہ فلم’پدماوتی‘کے تنازعے اور بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز رہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ’پدماوتی‘میں رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ ملنے کے باعث بھی کافی شہرت حاصل ہوئی۔بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کا 2017 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراو¿ں میں چھٹانمبر ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کرینہ اپنی فلموں کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بیٹے تیمور کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔ لوگوں کو یہ جاننے میں زیادہ دلچسپی تھی کہ ماں بننے کے بعد کرینہ کی زندگی میں کیا تبدیلیاں آئیں۔

Fariha Taj

0 comments: