Thursday, December 21, 2017

کراچی میں نوجوان نے اپنی شادی کے موقع پر والدہ کو روبوٹ تحفے میں دے دیا، یہ کیا کام کرے گا اور شادی کی تقریب میں اس کی کیا مصروفیات رہیں؟ جان کرآپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ولیمے کی تقریب میں دولہا کا اپنا بنایا روبوٹ آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتا رہا۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالبعلم نبیل کا روبوٹ مہمانوں کی خیریت پوچھنے کے ساتھ ساتھ مہمانوں سے کھانے کے ذائقے کے بارے میں معلوم کرتا رہا۔
دولہا کا کہنا تھا کہ اپنی شادی کے موقع پر والدہ کو تحفہ دوں گا جو گھریلو کام میں ان کی مدد کرے گا۔شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے اس منفرد مہمان نواز سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ بچے تو بچے بڑوں نے بھی روبوٹ میں گہری دلچسپی لی اور اس کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ نبیل کا کہنا ہے کہ روبوٹ کی تیاری پر 20لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: