Monday, December 25, 2017

والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرانے پر پاکستانی حکام کا شکرگزار ہوں،کلبھوشن یادیو

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور ان کی والدہ نے ملاقات کرانے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے ،گرفتار بھارتی جاسوس نے اہلخانہ سے ملاقات سے پہلے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ2سال پہلے بارڈرپارکرکے ایران سے پاکستان داخل ہوا،بھارتی جاسوس کا کہناتھا کہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی راکیلئے کام کررہاتھااورپاکستانی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بلوچستان میں گرفتارہوا،گرفتاری کے بعد پاکستانی حکام مجھ سے عزت سے پیش آئے اور مجھ پر کوئی انسانیت سوز سلوک نہیں کیا گیا۔
کلبھوشن یادیو کا کہناتھا کہ میں نے پاکستانی حکام سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملاقات کی درخواست کی تھی ،میں پاکستانی حکام کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری درخواست کو قبول کیا اور اہلخانہ سے ملاقات کرائی،دوسری جانب کلبھوشن یادیو کی والدہ نے بھی بیٹے سے ملاقات کرانے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

Fariha Taj

0 comments: