Saturday, January 6, 2018

پاکستان میچ ہار گیا لیکن شاداب خان ”ہیرو“ بن گیا، نوجوان باﺅلر نے کتنے رنز بنائے اور فخر زمان کیساتھ کتنے رنز کی پارٹنرشپ قائم کی؟ تفصیلات جان کر آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا تو کرنا پڑا ہے مگر اس کے باوجود شاداب خان ایک مرتبہ پھر ”ہیرو“ بن گئے ہیں اور ثابت کر دیا ہے کہ وہ ناصرف بہترین باﺅلر ہیں بلکہ ایک عمدہ بلے باز بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پہلا میچ ہار کر بھی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، وہ کام ہو گیا جس کا چیمپینز ٹرافی کے بعد پاکستانیوں اور سابق کرکٹرز کو شدید انتظار تھا، جان کر آپ بھی کہیں گے ”یا اللہ تیرا شکر ہے“
نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ٹم ساﺅتھی نے پہلے ہی اوور میں اظہر علی اور بابر اعظم کو پویلین کی راہ دکھا دی۔پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی تو شاداب خان نے اہم وقت میں فخر زمان کیساتھ مل کر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں انتہائی اہم 78 رنز بنائے۔ 
اگرچہ فخر زمان اور شاداب خان کی یہ پارٹنر شپ پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہی مگر عرصہ دراز سے پاکستان کو درپیش ٹیل اینڈرز کی جانب سے بیٹنگ نہ ہونے کے مسئلے کا حل ضرور نظر آ گیا ہے اور شاداب خان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ مخالفین کے بلے بازوں کے ہی نہیں بلکہ باﺅلرز کے چھکے بھی چھڑا سکتے ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: