Saturday, January 13, 2018

مجھے پہلی بار قاری صاحب نے جنسی ہراساں کیا، اس کے بعد ڈرائیور اور پھر ۔۔۔۔ معروف پاکستانی اداکارہ نے ایسی کہانی بیان کردی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) زینب زیادتی کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ، ایک جانب لوگ زینب کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب اپنے بچوں کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لئے تجاویز بھی سامنے آرہی ہیں، ایسے میں پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل بھی سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات بیان کردئیے ہیں۔ 
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ میں جب چار سال کی تھی ، اس وقت مجھے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا۔ میرے ساتھ پہلی مرتبہ مجھے میرے قاری صاحب نے جنسی طور پر ہراساں کیا، اس کے بعد میرے ڈرائیور اور بعد ازاں ایک پڑھے لکھے رئیس کے بیٹے نے مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں چار سال کی تھی جب مجھے اس سب کا سامنا کرنا پڑا،کالج میں پہنچ کر اس کا حساب لگانا ہی مشکل ہوگیا تھا۔ لوگ مجھ سے کہتے کہ اپنے خاندان کی عزت کے لئے اس پر بات نہ کرو ، کیا میرے خاندان کی عزت میرے جسم میں پنہاں ہے؟ میں ایک قابل فخر ، مضبوط اعصاب کی مالک اور پیار کرنے والی عورت ہوں ،جس نے ان حالات کا مقابلہ کیا۔

Fariha Taj

0 comments: