Tuesday, March 20, 2018

کوئٹہ اور پشاور کا میچ تو بارش کے باعث رک گیا لیکن سٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کرکٹ نے ایسا کام کر دیا دھوم مچ گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلے پلے آف میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے لیکن شائقین کرکٹ کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور انہوں نے سٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے پوری دنیا کو انتہائی شاندار پیغام پہنچا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق میچ بارش کے باعث روک دیا گیاہے تاہم لاہوریوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ جشن کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ایسا ہی کچھ سٹیڈیم میں دیکھنے کو ملا جس میں شائقین کرکٹ نے اپنے اپنے موبائلز کی ٹار چ لائٹ جلا لی جس کے بعد انتہائی خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملا ۔

Fariha Taj

0 comments: