عمران خان کو 3 دن کی مہلت مل گئی
لاہور۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، عمران خان نے 3 روز میں آفر دینے والے کا نام نہ بتایا تو ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گے۔
دوسری جانب، پنجاب اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن اور سینئر پی ٹی آئی رہنماء میاں محمود الرشید نے دعویٰ درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف شوق سے عدالت جائیں، قوم جانتی ہے کہ عمران خان جھوٹ نہیں بولتے۔
پاناما کیس کے فیصلے اور عمران خان کے دس ارب کے دعوے پر حکمران جماعت اور پی ٹی آئی رہنماء آمنے سامنے ہیں اور ایک دوسرے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں:۔
0 comments: