Friday, April 28, 2017

وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت توانائی کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال پر اظہار برہمی کیا۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سسٹم میں 866 میگا واٹ بجلی بحال ہو گئی ہے، مئی کے درمیان تک 400 میگا واٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل ہو گی۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے سولر پاور پراجیکٹ میں فنڈنگ کے معاملے پر صدر ورلڈ بینک سے ملاقات کے بارے میں بتایا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاور سسٹم میں حائل تمام رکاوٹیں دسمبر2017ء تک دور کر دی جائیں گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت منصوبہ بندی نہیں کی گئی، فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کا تعین کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے بجلی کی سپلائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی جو ہفتہ وار بجلی کی طلب و رسد کی تفصیلات دینے کی پابند ہو گی۔ وزیر اعظم نے پانی و بجلی اور خزانہ کے سیکرٹریز کو آئی پی پیز کے مسائل کے حل کیلئے دو روز میں لائحہ عمل پیش کرنے اور پلانٹ کو فرنس آئل سے آر ایل این جی اور کوئلے پر منتقل کرنے کی ہدایت کی اور اس حوالے سے تفصیلات آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا:۔

Fariha Taj

0 comments: