Friday, April 28, 2017

آئی ایس آئی ایجنٹ نے بھارت میں گرفتاری دے دی، بھارتی اخبار کا مضحکہ خیزدعوی

آئی ایس آئی ایجنٹ نے بھارت میں گرفتاری دے دی، بھارتی اخبار کا مضحکہ خیزدعوی
نئی دہلی -کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے اعترافی بیان میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر کے اسے پوری دنیا میں رسوا کر دیاہے تاہم بھارت اپنے جھوٹے پراپیگنڈے سے باز نہیں آیا اور ہمیشہ کی طرح ایک نیا شوشہ چھوڑ دیاہے۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ دبئی سے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر آنے والی پرواز کے ایک مسافر نے جہازسے اترنے کے بعد خود کو پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ بتاتے ہوئے سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا ہے اور اس کا کہناہے کہ وہ مزید یہ کام جاری نہیں رکھنا چاہتا اور مستقل بنیاد پر بھارت میں ہی رہنا چاہتا ہے۔
بھارتی حکام نے دعویٰ کیاہے کہ محمد علی شیخ محمد رفیق نا می شخص کے پاس پاکستانی پاسپورٹ بھی ہے اور اس نے پرواز سے اترنے کے بعد ڈیسک پر موجود انتظامیہ کی خاتون اہلکار سے کہا کہ وہ پاکستانی خفیہ ایجنسی ’آئی ایس آئی ‘ کے بارے میں کچھ معلومات دینا چاہتاہے۔ رپورٹ کے مطابق 38سالہ رفیق ایئر انڈیا کی پرواز کے ذریعے دبئی سے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پہنچا جہاں سے اس نے کھٹمنڈو کیلئے دوسری پرواز لینی تھی لیکن اس نے پرواز نہیں لی ،رفیق نے دعویٰ کیا کہ وہ آئی ایس آئی کے ساتھ کام کرتاہے اور اس نے اب یہ سب ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے ،بھارتی حکام کی جانب سے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے

Fariha Taj

0 comments: