Wednesday, July 18, 2018

انتخابات 2018،ن لیگ کے گڑھ لاہور میں 711پولنگ اسٹیشنز حساس قرار ،ان پولنگ اسٹیشنز پر کتنے فوجی جوان تعینات کیے جائیں گے ؟جان کر بڑے بڑوں کے ہوش اڑ جائیں گے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت کے711 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں اور ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کے 20سے 25جوان تعینات ہوں گے۔
مقامی اخبار ”روزنامہ جنگ “کی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور عابد قریشی کی سربراہی میں اجلاس ہواجس میں پاکستان فوج کے بریگیڈیئرعامر، پولیس افسران اور ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔بریگیڈیئرعامر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے کیٹیگری کے711 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا، تمام پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ، ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کے 4جوان تعینات ہوں گے، صورتحال کے مطابق جوانوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کے20 سے 25 جوان تعینات ہوں گے۔پولیس کی جانب سے ڈی آر او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا، پولنگ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر 2 ہزار686 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گی۔

Fariha Taj

0 comments: