جہلم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17جولائی 2018ء) جہلم میں لیگی رہنما نے تمام حدیں پار کردیں۔ انتخابی مہم کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے فوج کو غلیظ گالی دے ڈالی۔تفصیلات کے مطابق 6 جولائی کو سنایا گیا جس کے مطابق احتساب عدالت نے نوازشریف کی تمام جائیداد ضبط کرنے اورایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قرقی کاحکم دے دیا ہے،احتساب عدالت نے نوازشریف کو10سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا بھی سنادی ہے،تینوں ملزمان کوان کی عدم موجودگی میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جس کے بعد 13 جولائی کو نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کیا۔۔نواز شریف 13جولائی کی شب ہیتھرو ائیرپورٹ سے اتحاد ائیر ویز کے متحدہ عرب امارات کے لئیے روانہ ہوئے۔
جہاں سے وہ اتحاد ائیرویز کی ایک اور پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔جہاں انہیں گرفتارکر خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں احتساب عدالت انکی قید کے وارنٹ جاری کر چکی تھی۔
جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا اور تاحال نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں انکی سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔اس موقع پر نواز شریف کے مخالفین نے اسکو اپنی سیاسی فتح قرار دیا، بالخصوص عمران خان اسے اپنی جدوجہد کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں تو انکے حامی اسکو مسلم لیگ ن کے لیے بڑی مصیبت قرار دے رہے ہیں۔
اس موقع پر کچھ لیگی رہنما اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے پر اتر آئے۔جہلم میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شیر کی بچی اپنی سزا سن کر لندن سے واپس آ گئی ہے
اس کے بعد انہوں نے انتہائی غلیظ گالی دیتے ہوئے کہا کہ یہاں یہ آرمی انہیں گرفتار کررہی ہے۔پاک فوج کے خلاف اتنی گھٹیا زبان سن کر لیگی کارکنان بھی جوش میں آگئے اور انہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دئیے۔یاد رہے کہ جب سے پانامہ کیس کا فیصلہ شریف خاندان کے خلاف آیا ہے انکی قیادت اور کارکنان مسلسل اداروں کے خلاف نا مناسب زبان استعمال کرنے میں مصروف ہیں۔
0 comments: