Tuesday, July 17, 2018

نواز،مریم اور صفدر نے نیب کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا

سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی بیٹی اور داماد صفدرنے نیب کی عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے،عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا آج آخری دن تھا۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامدنے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا ہے،درخواست میں نیب ،نیب کی عدالت اورجج کو فریق بنایاگیاہے۔
دائر درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ نااہلی، جرمانہ،قید اورجائیدادکی قرقی کاحکم کالعدم قرار دیتے ہو ئے تینوں کوبری کیاجائے۔
اپیل میں مزید درخواست کی گئی ہے کہ اپیلوں کافیصلے تک نوازشریف،مریم نواز،محمدصفدرکوضمانت پررہاکیاجائے اور سزاکومعطل کیا جائے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سا بق وزیراعظم نوازشریف کو 10سال قید و جرمانہ، مریم نواز کو 7سال قید و جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزاسنائی ہے۔

Fariha Taj

0 comments: