Friday, April 14, 2017

سری لنکا نے نواز شریف کو دعوت دیدی

سری لنکا نے نواز شریف کو دعوت دیدی
اسلام آباد ۔ سری لنکا نے بیساکھی میلہ میں جو بدھ تہذیب کو اجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مئی کے وسلط میں کولمبو میں منعقد ہونے والے میلہ میں وزیراعظم نواز شریف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس میلہ میں شرکت کے لئے حامی بھر لی ہے۔ میلہ میں نیپال اور بھوٹان کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔ اخبار کے مطابق پاکستان سے ایک وفد میلہ میں شرکت کے لئے کولمبو جائے گا۔ میلہ مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہو گا۔ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جہاں قدیم بدھ تہذیب کے آثار موجود ہیں۔ پاکستان بدھ تہذیب کا وارث ملک سمجھا جاتا ہے:۔

Fariha Taj

0 comments: