Friday, April 14, 2017

وینا ملک نے ایک انوکھا قرض چکانے کا فیصلہ کر لیا

وینا ملک نے ایک انوکھا قرض چکانے کا فیصلہ کر لیا
کراچی ۔ معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ اس ملک نے عزت دولت شہرت دی ہے اب اس کو لوٹانے کا وقت آگیا ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ اداکارہ ہوں فلم کی آفر آئی تو ضرور سوچوں گی لیکن معیاری فلم ہی میرا انتخاب ہوگی۔ وینا ملک نے کہا کہ خلع کے موضوع پر بات کرنا نہیں چاہتی ۔ اپنے ملی نغمہ ’’اے دشمن وطن ‘‘ کے ذریعے اپنے ملک کو ایک پیغام دینے کی کوشش کی ہے مجھے خوشی ہے کہ سوشل میڈیا پر بے انتہا مقبولیت ملی ہے ، جس کی وجہ سے اس کو باقاعدہ ریلیز کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میرا پسندیدہ شہر ہے اس لیے یہاں اپنے سونگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا تھا جب کہ لاہور میرا گھرہے:۔

Fariha Taj

0 comments: