Thursday, April 20, 2017

عمران خان کی پاناما کیس کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے تمام ججز کو عوام کی طرف سے مبارکباد

عمران خان کی پاناما کیس کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے تمام ججز کو عوام کی طرف سے مبارکباد
اسلام آباد ۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کو ساری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،فیصلے میں پانچوں ججز نے نواز شریف کی جانب سے مے فیئر فلیٹ کے لیے رقوم کی منتقلی کے حوالے سے شواہد کو مسترد کیا ،جے آئی ٹی کی تشکیل کے اعلان سے ثابت ہوا کہ ججز نے وزیراعظم کے شواہد مسترد کردئیے ۔ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد بنی گالا میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں کیونکہ اب ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ،جب جے آئی ٹی پوچھ گچھ کے لیے بلائے گی تو کیا نواز شریف بطور وزیراعظم ایک سرکاری افسر کو بیان دیں گے ؟۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اگر استعفیٰ نہ دیا تو وہ جے آئی ٹی کو بھی کام کرنے نہیں دیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ جب یوسف رضا گیلانی کے خلاف فیصلہ آیا تو وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ استعفیٰ دیں ،اب انہیں بھی اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جو کارکن پاناما کیس پر سڑکوں پر آئے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ کبھی بھی اس طرح کے بڑے کیسز میں اس طرح کا فیصلہ نہیں آیا ،قطری خط مسترد ہو گیا ،حدیبیہ کیس بھی کھلے گا ،اسحاق ڈار کی مجسٹریٹ کے سامنے سٹیٹمنٹ پر بھی پوچھ گچھ ہو گی ،ایسا کبھی نہ ہوتا اگر تحریک انصاف کے کارکن مارے نہ کھاتے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بولنے کی خوشیاں منا رہے ہیں اور مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں: ۔

Fariha Taj

0 comments: