پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بنی گالہ سے ایسی خبر آ گئی کہ سب حیران رہ جائیں گے
اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد عمران خان اور دیگر رہنماﺅں نے بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے فیصلے میں منی ٹریل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے اور تمام فریقین کو اس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءجہاں اس فیصلے کو اپنی جماعت کیلئے کامیابی قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف اسے اپنی فتح بتا رہی ہے جبکہ بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماﺅں کے ساتھ بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے:۔
0 comments: