Friday, April 21, 2017

عمران خان کا اگلے جمعہ جلسے کا اعلان

عمران خان کا اگلے جمعہ جلسے کا اعلان
اسلام آباد ۔عمران خان نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سے ایک بار پھر استعفی کا مطالبہ کردیا،کہتے ہیں دو ججوں نے کہا وزیراعظم صادق اور امین نہیں وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ عمران خان نے کہا استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن کو اکٹھا کرنا اچھی بات ہے،تمام اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے،عمرا ن خان نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے کے لئے آئندہ جمعے کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کردیا اورکہا یہ تحریک رکے گی نہیں چلتی رہے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا دنیا میں کسی ملک میں ایسا فیصلہ آتا تو حکمران پارٹی خود وزیر اعظم سے استعفٰی لے لیتی،،اگر جے آئی ٹی نوازشریف کے نیچے بنی تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، سپریم کورٹ نے قطری خط رد کر دیا،ن لیگ کس منہ سے عوام کے پاس جا رہی ہے، عدالت نے ہمارے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی،دو ججز نے کہا وزیراعظم صادق اور مین نہیں:۔

Fariha Taj

0 comments: