پاک فوج نے ڈان لیکس نوٹیفکیشن کیوں مسترد کیا؟ حامد میر کا انکشاف
اسلام آباد ۔ سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کیس میں پاک فوج نے مطالبہ کیا تھا کہ جن لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،انہیں آئندہ اہم عہدوں پر مقرر نہیں کیا جائے گا لیکن یہ نقطہ نوٹی فیکیشن میں شامل نہیں ہے، پاک فوج کی جانب سے نو ٹی فیکیشن کو مسترد کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ پاک فوج کے اعلان کے بعد نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ اس صورتحال میں احتیاط سے بات کرنا ہو گی تاکہ اداروں کے درمیان مزید غلط فہمیاں نہ پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ڈان لیکس کیس سے متعلق کچھ باتیں طے ہوئی تھیں جن میں یہ بات بھی شامل تھی کہ کمیٹی میں شامل تمام ممبران کی رپورٹ کے ہر نقطے پر عمل در آمد ہو گا۔ انہوں نے بتا یا کہ اس رپورٹ میں ایک نقطہ یہ بھی تھا جن لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ان کو آئندہ اہم عہدوں پر مقرر نہیں کیا جائے گا لیکن اس نقطے کو نو ٹی فیکیشن میں شامل نہیں کیا گیا۔ سینئر صحافی نے مزید کہا کہ اب یہ معاملہ افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو مل بیٹھ کر آپس میں بات کرنی چاہیے تاکہ مسئلے کا حل نکا لاجائے: ۔
0 comments: