ہم کسی صورت وزیراعظم کے استعفی کی حمایت نہیں کریں گے، اسفند یار ولی
پشاور -بلور ہاؤس پشاور میں اے این پی کے تھنک ٹینک کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اے این پی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی نواز شریف، آصف علی زرداری اور عمران خان کے ساتھ نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، ہم کسی صورت بھی وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کی حمایت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دس ارب روپے کی آفر کس نے کی؟ تفصیلات سامنے لائیں۔ اس موقع پر اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ مشال خان کیس میں پارٹی مؤقف سے ہٹ کر بیان دینے پر ضلع ناظم مردان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اے این پی قائدین کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں وزیر اعظم نواز شریف قبل از وقت انتخابات کے موڈ میں نظر نہیں آ رہے، انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے :-
0 comments: