ائیرپورٹ کے قریب زور دار دھماکے کی آواز
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ تنظیم کے سربراہ رمی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ یہ ’انتہائی زور دار دھماکہ تھا جو دمشق میں سنا جا سکتا ہے‘۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر آگ لگ گئی تاہم ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ جمعرات کو ہونے والے اس دھماکے کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے۔
لبنان کی شیعہ عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے المنار ٹی وی کے مطابق یہ دھماکہ اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ المنار ٹی وی کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس کے وزیر اسرائیل کاٹز نے کہا کہ دمشق کے قریب ہونے والا حملہ اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے 'اسرائیل کی حکمتِ عملی سے مطابقت رکھتا ہے۔' وزیر نے آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے اسرائیل کے اس حملے میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ اسرائیل کو جب ضرورت ہو گی وہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے
0 comments: