Thursday, April 13, 2017

آصفہ بھٹو نے خورشید شاہ سے معافی کا مطالبہ کر دیا

آصفہ بھٹو نے خورشید شاہ سے معافی کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواتین سے متعلق ریمارکس پر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی ہی جماعت کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواتین اراکین کی جانب سے شور شرابے پر اسپیکرایازصادق نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یا تو شور نہ کریں  اور اگر باتیں ہی کرنی ہیں تو باہر چلی جائیں جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکر صاحب  خواتین کو بولنے سے منع نہ کیا کریں ورنہ یہ بیمار ہو جائیں گی، خواتین کو بولنے سے منع کرنا ہمارے لیے عذاب بن جائے گا۔ خورشید شاہ کے بیان پر پورے ایوان میں قہقہے لگ گئے۔خورشید شاہ کے بیان پر آصفہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بہت بار سیاست میں  خواتین سے متعلق ایسے تضحیک آمیز بیانات دیئے گئے جو پارلیمنٹ بھی پہنچ چکے ہیں۔ ایسے بیانات کسی بھی طور پر برداشت نہیں کئے جا سکتے اور امید ہے کہ خورشید شاہ اپنے بیان پر معافی مانگیں گے۔آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ہمارے معاشرے کی عکاس ہے اور اگر پارلیمنٹ میں خواتین سے متعلق ایسے تضحیک آمیز ریمارکس دیئے جائیں گے تو اس کا نشانہ ہم بھی ہوں گے:۔

Fariha Taj

0 comments: