اس پراسرار گڑیا کی سچی کہانی سن کر آپ دم بخود رہ جائیں گے
لیما، پیرو -پیرو کے ایک خاندان کے پاس گزشتہ 7 برس سے ایک گڑیا ہے جو بظاہر بے ضرر لگتی ہے لیکن اسے ’’پیرو کی اینابیل‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس نے 7 برس سے اپنے مالکان کو خوفزدہ کررکھا ہے۔
یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پیرو کے ہائشی خاندان کو 7 سال قبل ایک بھورے بالوں اور نیلے آنکھوں والی گڑیا ’’سریٹا‘‘ تحفے میں ملی تھی۔ خاتون کو یہ تحفہ ان کی بچی کی سالگرہ پر ملا تھا لیکن چند ہی دنوں میں بعد وہ بچی وفات
پاگئی اوراس کے بعد خاتون کے گھر ایک اور فوتگی ہوئی۔
جب گڑیا کے سینے پر لگا ایک بٹن دبایا جائے تو یہ ایک نظم گاتی ہے لیکن کبھی کبھی بغیر بٹن دبائے اس میں سے مبینہ طور پر آوازیں آتی ہیں۔ گڑیا کو ایک جگہ رکھا جائے تو وہ صبح دوسری جگہ ملتی ہے۔ اس گھر میں تین بچے ہیں اور اکثر ان کے بازو اور کمر پر خراشیں ابھر آتی ہیں جس کا الزام وہ اس پراسرار گڑیا پر لگاتے ہیں۔
اسی خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون کا کہنا ہےکہ گھر میں شور سنائی دیتا ہے، کمرے میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے اور تاریک کمروں میں سائے گزرتے محسوس ہوتے ہیں، ہر رات ایسا گمان ہوتا ہے کہ کوئی کونے سے کھڑے ہوکر ہمیں دیکھ رہا ہے۔ لیکن خاندان اس گڑیا کو باہر نہیں پھینکنا چاہتا مگر اس معاملے پر بھوت پریت کے ایک ماہر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس نے بتایا کہ گڑیا سے روحیں وابستہ ہیں۔ اس نے بدروح کا بتایا جو خاندان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ روحانی ماہر آنے کے بعد اس گھر میں خوفناک واقعات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے :
0 comments: