کینیڈا کے وزیراعظم کی مسلمانوں کو اردو میں ماہ رمضان کی مبارک
اوٹاوا -وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو اردو میں ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے ماہ رمضان کی آمد پر کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کا اس ملک کی ترقی میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔ کینیڈا سمیت پوری دنیا میں مسلمان رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس مقدس مہینے میں لوگ مسجدوں اور گھروں میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اکھٹے ہوں گے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے جہاں اس ماہ مسلمان روزے اور نماز ادا کرتے ہیں او مستحقین کے ساتھ ہمدردی اور ان کی مختلف طریقوں سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ رمضان المبارک میں مسلمان نعمتوں کاشکر ادا کرتے ہیں اورمسلمان خاندان ایک دوسرے سے افطار کے اوقات میں ملتے ہیں جب کہ دنیا بھرمیں ہم سب کے لیے رمضان کا مہینہ تحفے تحائف دینے لینے اوران تحائف کی تعریف کرنے کا وقت ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ماہ صیام کے آغاز پر مسلمانوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اس مہینے کی غرض و غائت اور افادیت پر روشنی ڈالی ہے :
0 comments: