وزیراعظم نواز شریف نے بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد -وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم عوام کے جواب دہ ہیں، ہر صورت میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں
گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے پانچویں اور آخری بجٹ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ کو بجٹ کے خدو خال پر بریفنگ دی جب کہ بجٹ کو عوام کو ریلیف دینے کے لیے ارکان کی تجاویز بھی لی گئیں۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 میں ہمیں بڑے مسائل ورثے میں ملے۔ ہم نیک نیتی کے ساتھ کام کررہے ہیں کیونکہ ہم عوام کے جواب دہ ہیں، ہرصورت میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے، ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر اورمستحکم ہوئی ہے، پورے ملک کو موٹر وے اور سڑکوں کا جال بچھا کر جوڑ دیا گیا ہے۔ فاٹا ، گلگت بلتستان کی دیگر صوبوں کی طرح مساوی ترقی کے اقدامات کر رہے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ مختص کیاجا رہاہے۔ اب قوم فیصلہ کرے گی کہ کس نے کارکردگی دکھائی اور کس نے کچھ نہیں کیا، ہم نے بہت محنت کی اوراس کے نتیجے میں آج منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں 3600 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کریں گے :-
0 comments: