عورت نے ریلوے سٹیشن سے شادی کر لی
سین ڈیاگو: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر سین ڈیاگو میں ایک دلچسپ اور عجیب وغریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک پینتالیس سالہ خاتون نے 36 سالہ محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایک ریلوے سٹیشن سے ”شادی“ کر لی ہے۔ کیرل سانتا نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ وہ 9 سال کی عمر سے اس ریلوے سٹیشن پر فریفتہ ہے۔کیرل سانتا بلا ناغہ سین ڈیاگو سے 45 منٹ کی مسافت طے کر کے اپنے شوہر ” ریلوےسٹیشن“ سے ملاقات کرنے آتی ہے اور گھنٹوں یہاں وقت گزارتی ہے۔ آئندہ کرسمس پر دونوں کی شادی کو دو سال ہو جائیں گے۔
0 comments: