حیدر آباد میں ایک گھر کی دیوار پر چڑیل کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا
حیدر آباد ۔ معروف گلوکار فاخرچڑیل کو دیکھ کر بری طرح ڈرگئے اور اس کی تصویر فیس بک پر بھی پوسٹ کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک معروف پاکستانی گلور کار فاخرنے ایک چڑیل کی تصویر پوسٹ کی جو سفید لباس زیب تن کئے ہوئے آدھی رات کو ایک گھر کی دیوار پر بیٹھی تھی ، انہوں نے واقعے کی تصدیق کیلئے لکھا کہ کیا یہ سچ میں چڑیل ہے ؟یا کسی نے ایک خوفزدہ مذاق کیا ہے؟ جبکہ فاخر نے واضح کیا کہ اس چڑیل کو حیدر آباد میں کسی گھر کی دیوار پر بیٹھے دیکھا گیا ہے ۔
دوسری طرف چڑیل کی تصویرمنظر عام پر آنے کی دیر تھی کہ لوگوں نے اپنی اپنی رائے اور تبصرے کرنا شروع کردئیے،اکثر لوگوں نے تو اس تصویر کا تو مذاق اڑایا لیکن بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا تھاکہ دیوار پر بیٹھی چڑیل اگر حقیقت ہے تو موقع پر موجود لوگوں کو وہاں سے بھاگنا چاہیے تھا ، لیکن دراصل گلورکار کو خوفزدہ کرنے کی چڑیل حقیقت میں ایک گڑیا تھی جسے ڈاکووں نے گھر کو لوٹنے سے قبل ہوشیاری سے گھر کی دیوار پر رکھ دیا تاکہ لوگ اسے دیکھ کر خوفزدہ ہوجائیں اور گھر کے قریب نہ آئیں :۔
0 comments: