Friday, July 28, 2017

وزیر اعظم نواز شریف نا اہل نہیں بلکہ تا حیات نا اہل قرار، اقامہ نا اہلی کی وجہ بنا: اٹارنی جنرل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف کو صرف نا اہل ہی قرار نہیں دیا گیا بلکہ تا حیات نا اہل قرار دے دیا گیا ہے اور ان کی نا اہلی کی وجہ ان کا اقامہ بنا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو وزیر اعظم کی نا اہلی کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اقامہ ان کی نا اہلی کی وجہ بنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2 جج صاحبان تو وزیر اعظم کو 20 اپریل کے فیصلے میں ہی نا اہل قرار دے چکے تھے لیکن پاناما عملدر آمد کیس کے تینوں جج صاحبان نے بھی وزیر اعظم کو نا اہل قرار دیا ہے جنہوں نے اپنے فیصلے میں الگ الگ وجوہات بیان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ججز نے وزیر اعظم کو الگ الگ وجہ سے نا اہل قرار دیا ہے۔

Fariha Taj

0 comments: