Sunday, August 6, 2017

میاں محمد نواز شریف کا سازش سے پردہ اٹھانے کا اعلان


اسلام آباد -سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں لیکن سازش سے پردہ اٹھاؤں گا جب کہ احتساب کے نام پر استحصال کیا گیا مگر جھکوں گا نہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف سے جڑواں شہروں کے تاجروں نے ملاقات کی ، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اسی لیے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا تاہم عوام نے پاناما فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، اربوں لوٹنے والے آج تک نہیں پکڑے گئے جب کہ آئین توڑنے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی، کیا پاناما کیس میں میرے ہی خاندان کا نام تھا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں لیکن سازش سے پردہ اٹھاؤں گا، عوام نے مینڈیٹ دیا سویلین بالادستی کو تسلیم کیا جائے جب کہ احتساب کے نام پر استحصال کیا گیا مگرجھکوں گا نہیں

Fariha Taj

0 comments: