Thursday, August 3, 2017

عمران خان نے مجھے اکیلے ملنے بلایا لیکن میں بھائی اور والد کو ساتھ لے کر گئی :عائشہ گلالئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے انہیں اکیلے ملنے کیلئے بلایا لیکن وہ ساتھ اپنے والد اور بھائی کو لے کر گئیں تھیں جس کا عمران خان کو غصہ بھی تھا ۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ جب عمران خان سے میرے والد نے پوچھا کہ آپ چاہتے کیا ہیں تو آگے سے عمران خان ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے ۔ان کا کہناتھا کہ 2013میں مجھے عمران خان کے بے ہودہ پیغامات آنا شروع ہوئے تھے ۔عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ میں نے ایک جلسے میں عمران خان سے کہا کہ مجھے خطاب کرنے دیں لیکن انہوں نے جلسے میں میرے علاقے کی خاتون کو خطاب کا موقع دیا ۔

Fariha Taj

0 comments: