Thursday, August 3, 2017

پاکستان سے124 پروازوں کے ذریعے27 ہزار سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سے124 پروازوں کے ذریعے27 ہزار سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے،24 جولائی کو مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمینِ حج کی مکہ روانگی شروع،عازمین مکہ مکرمہ تک450 کلومیٹر کا سفر نئی اور جدید بسوں میں کریں گے،عازمینِ ذوالحلیفہ کے مقام پر مسجد بیر علی سے احرام باندھیں ہونگے اور مکہ پہنچ کر اپنا پہلا عمرہ ادا کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حج آپریشن2017 کامیابی سے جاری ہے،24 1 پروازوں سے27 ہزار سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں19 ہزار عازمین حج پرائیویٹ سکیم کے ذریعے پہنچے ہیں،عازمین حج کی سہولت کیلئے900 کے قریب عملہ دن رات شفٹوں میں تعینات ہے۔ترجمان کے مطابق جدہ ایئر پورٹ پر82، مکہ اور مدینہ منورہ میں8 سو کے قریب عملہ تعینات ہے،اب تک 96 ٹور آپریٹرز کی مانیٹرنگ مکمل ہو چکی ہے۔حرم گائڈز نے رستہ بھولنے والے 31 عازمین حج کی رہنمائی کی۔شعبہ گمشدگی و بازیابی نے 20 بیگ تلاش کرکے عازمین حج کے حوالے کیے۔حج میڈیکل مشن پاکستان نے آج 5 سو عازمین حج کا چیک اپ کیا اور ادویات دیں،ابتک 23 سو مریضوں کو عارضی ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں میں طبی سہولیات دی گئیں،ابتک تمام سرکاری عازمین حج کی پروازیں مدینہ منورہ پہنچ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج 8 دن کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کئے جائیں گے،24 جولائی کو مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمینِ حج کی مکہ روانگی شروع ہو چکی ہے۔ عازمینِ حج مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ تک 450 کلومیٹر کا سفر نئی اور جدید بسوں میں کریں گے۔عازمینِ حج مدینہ منورہ کے نزدیک ذوالحلیفہ کے مقام پر مسجد بیر علی سے احرام باندھ کر مکہ روانہ ہونگے اور مکہ پہنچ کر اپنا پہلا عمرہ ادا کریں گے۔

Fariha Taj

0 comments: