Tuesday, September 12, 2017

عمران خان نااہلی کیس ، سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ مین چیف جسٹس نے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کی گئی ۔کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کے دلائل سنے۔اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عمران خان کے وکیل نعیم بخاری سے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ جو رقم لی گئی ہ قرض تھی۔
اگر یہ قرض تھی توکیا عمران خان نے 2002کے الیکشن میں کاغذات نامزدگی میں یہ رقم بطور قرض ظاہر کی تھی۔اس پر نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ 2002کے کاغذات نامزدگی میں بنی گالہ کی جائداد جمائما خان کے نام تھی۔اس موقع پر جسٹس عمر عطاء کا کہنا تھا کہ 2002میں فلیٹ بیچا کیا وہ کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ لندن ایمنسٹی فلیٹ کی مالت 20لاکھ ظاہر کی گئی تھی۔
اس پر تعیم بخاری کا کہنا تھا کہ یہ جائیداد بیوی کے نام پر کی گئی۔ اس موقع پر مخالف وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے5رکنی بنچ نے قوم کے لیے ایک قانون طے کرلیا ہے فیصلے کے مطابق میاں بیوی اور باپ بیٹے کو الگ نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ عمران خان کے 1997 کے کاغذات نامزدگی کا رکارڈ منگوائے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی:۔

Fariha Taj

0 comments: