Tuesday, September 12, 2017

بھٹو نے ایسا کیا کہا کہ پھانسی دی گئی ، حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ضیاء الحق نے جب مارشل لگا یا تو غالباً ان کا ارادہ نہیں تھا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگائیں۔ لیکن جب بھٹو نے ملک بھر میں جلوس وغیرہ نکالا تو انہوں نے مری میں ایک جگہ بیٹھ کر کہا کہ الیکشن ہونے دو پھر میں ضیاء الحق کی مونچھوں کے تسمے بناﺅں گا۔
جب یہ بات ضیاء الحق تک پہنچی تو انہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور پھر یہ جملہ ایک تاریخ کا جملہ بن گیا۔ ضیاء الحق کو کسی نے کہا کہ سر یہ تو ایک قبر ہے اور مردے دو ہیں اور تب سے ہی یہ بات چلی آ رہی ہے کہ قبر ایک اور مردے دو۔ اس بات کے بعد ضیاء الحق نے بھٹو کو پھانسی دینے کا فیصلہ کیا:۔

Fariha Taj

0 comments: