Friday, September 29, 2017

ابوظہبی ٹیسٹ؛ سری لنکا پہلی اننگز میں 419 رنز بنا کر آوٹ

ابوظہبی: سری لنکن ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 419 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ کپتان چندی مل نے 155 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا نے اپنی بیٹنگ 227 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر شروع کی۔ سری لنکن بیٹسمین نے پاکستانی بالرز کا ڈٹ کر سامنا کیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت 134 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ اسکے بعد چھٹیں وکٹ کی شراکت 92 رنز بنے۔

Fariha Taj

0 comments: