Friday, September 29, 2017

ممبئی:ریلوے پل پر بھگدڑمچنے سے 22 افراد ہلاک

مبئی: ریلوے اسٹیشن کے قریب بھگدڑ سے 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
ممبئی کے ایلفن سٹون ریلوے سٹیشن کے قریب شدید بارش کے بعد پیدل چلنے والوں کے لئے بنے پل پر بھگدڑ مچنے سے 22 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے جن میں سے 30 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ہجوم نے چار ٹرینوں کی ایک ساتھ سٹیشن پر آمد کے بعد دوریلوے سٹیشنوں کے درمیان موجود تنگ پل کو جلد ازجلد عبور کرنے کی کوشش اس وقت کی جب یہ افواہ پھیلی کہ پل گرنے والا ہے جس سے بھگدڑ مچ گئی۔
اس افسوسناک واقعہ میں 22 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Fariha Taj

0 comments: