کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے فیس بک کے ذریعے داعش میں لڑکیاں بھرتی کرنے والا ملزم گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرکے اس کا سات روزہ جسمانی ریمارنڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے لئے کام کرنے والے ملزم خلیل الرحمان کو گرفتارکر لیا ہے ملزم نے دوران تحقیقات انکشاف کیا کہ وہ پہلے طالبان اور اب کالعدم داعش کیلئے کام کرتا ہے۔ملزم کے مطابق وہ فیس بک پر افضل خان کے نام سے آئی ڈی بنا کر لڑکیوں سے دوستی کرتا ہے اور انہیں دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب راغب کرتا تھا۔ ملزم نے لڑکیوں کو داعش میں شامل کرنے کیلئے اسلام آباد میں کام کرنے کا اعتراف بھی کیا، ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کے ساتھی آپس میں کوڈ ورڈز میں گفتگو کرتے ہیں ، لیکن اسے اپنے دوستوں کی تعداد کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ ملزم سے دہشت گرد تنظیم کے جھنڈے اور تحریری مواد بھی برآمد کر لیا گیاجبکہ ایف آئی اے نے ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمارنڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

0 comments: