Thursday, September 28, 2017

آصف زرداری کا خورشید شاہ کے دفاع کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے خورشید شاہ کے دفاع کیلئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے جاری کوششوں کے بعد مفاہمت کے بادشاہ نے خورشید شاہ کے دفاع کیلئے کمر کس لی ہے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے اِس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر اور انکے صاحبزادے بلاول بھٹو آج دبئی سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ 

Fariha Taj

0 comments: