راولپنڈی:عالمی یوم امن پر بھارت جانب سے ورکنگ باؤنڈری پربلا اشتعال فائرنگ سے 6 پاکستانی شہری شہید اور
23 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری پر چپڑ، چارواہ اور ہڑپال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 6 شہری شہید اور 26 زخمی ہوئے۔ شہدا میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرزنےبھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا۔ پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیتے ہوئے شہری آبادی پر فائرنگ کرنیوالے مورچوں کو نشانہ بنایا جس میں کئی بھارتی مورچے تباہ ہوگئے۔
0 comments: