Saturday, September 23, 2017

حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں

اسلام آباد : ن لیگ کے رہ نما حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔
تفصیلات کے مطابق حینف عباسی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں 2003 سے 2006 کے دوران عمران خان کی الیکشن کمیشن میں داخل کی گئی مالی تفصیلات شامل ہیں ۔
سپریم کورٹ میں جمع کردہ گوشواروںکے مطابق عمران خان نے دستاویزات میں لندن فلیٹ کی 2004 میں فروخت، بنی گالہ کے لیے جمائمہ سے قرضہ لینےکا ذکر نہیں۔ دستاویزات میں عمران خان کا پیشہ کل وقتی سیاستدان لکھا ہوا ہے۔ سماء

Fariha Taj

0 comments: