اسلام آباد:نیب نے احتساب عدالت سے نوازشریف کاکیس الگ کرنےکی استدعا کردی۔ مریم کی پیشی پرآئندہ سماعت کوفردجرم کی تاریخ مقررہوگی۔
سماءکےمطابق نیب نے استدعاکی ہےکہ ملزمان کوانٹرپول کےذریعےگرفتارکیاجاسکتاہے۔ عدالت کاکہناتھاکہ دائمی وارنٹ جاری ہونےکےبعدانٹرپول کوکہاجاسکتاہے۔ عدالت میں خواجہ حارث نے بتایاکہ کپیٹن(ر)صفدراورمریم نوازواپس آرہےہیں۔
خواجہ حارث کےجواب پرعدالت نے کہاکہ اگرملزمان آئندہ سماعت پرپیش نہ ہوئےتوکیس الگ کردیاجائےگا۔ عدالت نے مریم نوازکوپیش ہونےکیلئےآخری مہلت دے دی۔
عدالت کوخواجہ حارث نے یقین دہانی کروائی کہ مریم نوازاورکپیٹن(ر)صفدرکےآئندہ سماعت میں پیش ہونگے۔اس پر عدالت کاکہناتھاکہ مریم کی پیشی پرآئندہ سماعت کوفردجرم کی تاریخ مقررہوگی۔
0 comments: