Tuesday, October 3, 2017

ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کی خبرآگئی

اسلام آباد:ٹماٹر کی قیمتوں میں آئندہ دوہفتوں کے بعد خاطرخواہ کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمہ ذراعت کے ذرائع کے مطابق سندھ اورخیبرپختونخوا میں ٹماٹر کی فصل تیارہونے کے قریب ہے اورآئندہ دو ہفتوں کے بعد ٹماٹر تازہ فصل منڈیوں میں دستیاب ہوگی جس کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق قبل ازیں تمام موسموں میں ملک کے کسی نہ کسی صوبے یا خطے میں ٹماٹر کی فصل تیارہوجاتی تھی، جبکہ حالیہ دنوں میں ٹماٹر کی مارکیٹ کا انحصار زیادہ تر بلوچستان پر رہا، صوبے کے بعض علاقوں میں ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی تھی اسی طرح خیبرپختونخوا کی فصل بھی تاخیر سے تیارہوئی اوربروقت منڈیوں میں نہ پہنچ سکی جس سے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ذرائع کے مطابق ٹماٹرکی درآمد پرپابندی کی وجہ سے بھی مسائل سامنے آئے ہیں تاہم صورتحال 15 اکتوبر کے بعد درست ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے کے بعد گھریلوخواتین نے ٹماٹروں کی جگہ سالن بنانے کیلئے دیگر اشیاءکا استعمال شروع کردیاہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے مہم شروع کی گئی تھی۔
گزشتہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں ٹماٹرکی فی کلو قیمت 250 روپے سے بھی تجاوزکرچکی ہے۔ 

Fariha Taj

0 comments: