لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے اپنی فلم میں مریض خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ڈاکٹر کو کاسٹ کرتے ہوئے اسے مرکزی کردار دیا تھا۔ ڈاکٹر پر اپنی ایک مریضہ کو مبینہ طور پر جنسی طور ہر ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے دواران ہی انہیں سیونگ فیس میں کردار ادا ملا اور وہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کے دوران ہی ڈاکومنٹری کی شوٹنگ میں مصروف رہے۔
شرمین عبید چنائے کی جانب سے ایک ڈاکٹر پر ان کی بہن کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ پربا ہوگیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک تفصیلی پوسٹ میں ” ہما پرائس “ نامی خاتون صارف نے لکھا ہے کہ فیس بک پر جنسی طور پر ہراساں کرنے پر آپ ہنگامہ برپا کر رہی ہیں کیا آپ کی بہن نہیں جانتی کہ فیس بک کی سیکورٹی سے ناواقف تھیں ؟ کیا آپ ڈاکٹر جواد کو جانتی ہیں کہ جن پر ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے؟ جی جی وہی ڈاکٹر جنہوں نے آپ کی ایک ڈاکومنٹری میں بھی کردار ادا کیا تھا ، اگر آپ نہیں جانتی تو نیچے دی گئی تصویر سے آپ انہیں بخوبی پہچان لیں گی۔اور جب ان کے خلاف اپنی ایک مریضہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات ہو رہی تھیں تو آپ ان کے کلینک میں ایک ظہرانے میں شرکت کے لئے گئیں تھیں ۔ آپ تو صرف کم درجے کے لوگوں کو سبق سکھانے کے لئے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیتی ہیں۔ ایک عورت کا خیال رکھنے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ ، میں یہ بات کہتے ہوئے قطعا نہیں گھبراتی کے آپ نے ایک ڈاکٹر کو نوکری سے اس لئے نکلوایا کیوں کہ اس نے عظیم چنائے خاندان کے ساتھ دوستی کا سوچا اوروہ ہوتا کون ہے جو ہولی ووڈ کے سپر سٹار ز کے ساتھ راہ و رسم بڑھائے ۔

0 comments: