Sunday, November 5, 2017

برطانیہ میں ایک اور مسلمان پر تیزاب سے حملہ، معصوم شخص آنکھوں سے ہاتھ دھو بیٹھا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ایک مسلمان پیزا ڈلیوری بوائے سے سکوٹر چھیننے کے لیے دو گوروں نے اسے عمر بھر کے لیے آنکھوں سے محروم کر دیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی نژاد محمد نوشاد کمال نامی 32سالہ شخص 2500پاﺅنڈ (تقریباً 3لاکھ 44ہزار روپے) مالیت کی سکوٹر پر پیزا ڈلیور کرنے جا رہا تھا کہ موپیڈ پر سوار دو لوگ آئے اور اس کی آنکھوں پر تیزاب کا سپرے کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ملزم سکول کے طالب علم تھے جن کی عمریں 14سے 16سال کے درمیان تھیں۔ محمد نوشاد 8سال قبل برطانیہ گیا تھا اور وہاں پیزا شاپ پر ڈلیوری بوائے کی نوکری کررہا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ”شام 6بجے کے قریب میں ایک گھرمیں پیزادے کر باہر نکلا اور اپنی سکوٹر کے پاس آیا تودو نوجوان وہاں کھڑے تھے۔ انہوں نے سکوٹر کی چابیاں دینے کو کہا اور میرے انکار کرنے پر انہوں نے میری آنکھوں میں تیزاب کا سپرے کر دیا۔ پولیس نے ایک مشکوک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کر رہی ہے۔

Fariha Taj

0 comments: