Sunday, November 5, 2017

آئی سی سی ویمنز چمپئین شپ ،پاکستان کی نیوزی لینڈکے خلاف تاریخی پہلی فتح

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ویمنز چمپئین شپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ثنا میر کی بہترین باولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹ سے شکست دیتےہوئے پہلی مرتبہ کیویز کو شکست دینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
شارجہ میں جاری سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور 50 رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔میڈی گرین اور سیم کرٹس کے سوا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 44ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، کرٹس 50 اور گرین 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے ثنا میرنے 4 اور سعدیہ یوسف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان نے 49ویں اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے میچ میں پانچ وکٹ سے فتح حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ محروف 36، سدرہ امین 32، جویریہ خان 29 اور ناہیدہ خان 23 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔
ثنا میر کو عمدہ باولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائین کو پلئیر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا انہوں نے مجموعی طور پر سیریز میں 167رنز بنائے ۔

Fariha Taj

0 comments: