لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے اقوام متحدہ میں دہشتگردوں کی فہرست سے نام نکالنے کیلئے پٹیشن دائر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 2008میں حافظ سعید کو سلامتی کونسل کی جانب سے حافظ سعید کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب سربراہ جماعت الدعوة نے نام نکالنے کیلئے متعلقہ فورم پر اپنی درخواست جمع کروا دی ہے ۔حافظ سعید کے ترجمان ندیم اعوان نے نجی انگریزی اخبار ’’ایکسپریس ٹریبون‘‘ سے گفتگو میں اس پٹیشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حافظ سعید کی طر ف سے ایڈوکیٹ نوید رسول مرزا نے جمع کروائی ہے ،ہم بہت عرصہ سے اس پٹیشن پر کام کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ میں اسے اس وقت جمع کروایا گیا تھا جب حافظ سعید نظر بند تھے ۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے حافظ سعید کو جنوری میں نظر بند کیا گیا تھا ،ان کی نظربندی میں اپریل اور اگست میں توسیع کی گئی لیکن نومبر میں انہیں عدالت کی جانب سے رہا کر دیا گیا ۔بیرسٹر حیدر رسول مرزا جو کہ مرزا اینڈ مرزا ایسوسی ایٹس فرم سے تعلق رکھتے ہیں نے اس حوالے سے کسی قسم کی بھی گفتگو کرنے سے انکار کر دیاہے ۔تاہم بھارت جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف کسی قسم کا بھی ثبوت دینے میں ناکام رہاہے ۔
0 comments: