Tuesday, November 28, 2017

تضحیک کا نشانہ بننے والی پستہ قد لڑکی سپر ماڈل بن گئی

نیواڈا:  کہتے ہیں کہ خوبصورتی کسی انسان یا چیز میں نہیں ہوتی بلکہ دیکھنے والے کی آنکھوں میں ہوتی ہے بس نظر کا زاویہ اور سوچ درست ہونی چاہیے، ایسا ہی ایک چھوٹے قد والی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے جسے لوگ مذاق کا نشانہ بناتے تھے لیکن اب وہ سپر ماڈل بن گئی ہے۔
امریکی ریاست نیواڈا کی 21 سالہ ڈریو پریسٹا کا قد 3 فٹ 4 انچ یعنی ایک میٹر کے لگ بھگ ہے۔ وہ بھی عام انسانوں ہی کی طرح پیدا ہوئی تھی لیکن اس کا قد عام انسانوں کی طرح نہیں بڑھا۔ اس کے گھر کا کوئی بھی فرد اس جیسا نہیں، اسی وجہ سے اسے بچپن سے ہی مذاق کا نشانہ بنایاجاتا تھا لیکن چھوٹے قد کی اس لڑکی کے خواب بہت بڑے تھے، اس نے کبھی بھی لوگوں کی باتوں کو اپنے عزائم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اس نے لاس اینجلس کا رخ کیا، اس نے ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھ کر ناصرف فیشن انڈسٹری کی روایات کو توڑا بلکہ اپنے ہی جیسے دوسرے لوگوں کو بھی اپنے خواب پورے کرنے کی راہ دکھائی۔ڈریو پریسٹا کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ فیشن انڈسٹری ہر شخص 
کو قبول کرے، ہر شخص ریمپ پر جلوہ گر ہو چاہے وہ وہیل چیئر پر ہی کیوں نا ہو۔

Fariha Taj

0 comments: