لاس ویگاس (نیوز ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر رک فلیئر کی عمر اب 68سال ہوچکی ہے لیکن انہوں نے اپنی عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور فخریہ انداز میں ایک ایسی بات کہہ دی ہے کہ جس پر درحقیقت انہیں شرم آنی چاہئیے۔ جریدے ’پیپلز‘ کے مطابق ای ایس پی این کے تھرٹی فار تھرٹی ایونٹ سے عین پہلے رک فلیئر نے ایک انٹرویو میں شرمناک دعوٰی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب تک 10ہزار خواتین کے ساتھ تعلق استوار کرچکے ہیں۔
’عورتوں کے ساتھ یہ کام کرنا بھی حرام ہے، مردوں کو گناہ ملتا ہے‘ معروف عالم دین نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ پاکستانی مردوں کے پیروں تلے زمین نکال دی
رک فلئیر کے اس بیان پر جہاں ایک جانب انٹرنیٹ صارفین انہیں شرم دلانے کی کوشش کررہے ہیں تو وہیں فحش فلموں کے اداکار ران جرمی نے ان کے دعوے کو محض بکواس قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے ٹی ایم زی سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا ”رک فلیئر صاف جھوٹ بول رہے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں خواتین کے ساتھ تعلق استوار کرنے کا بیان ایک بے معنی اور فضول بات کے سوا کچھ نہیں۔“
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس معاملے میں رک فلیئر کی ڈھٹائی کا بھی اندازہ کیجئے کہ یہ بیان جاری کرنے کے بعد جب انہیں کچھ ہوش آیا تو کہنے لگے کہ اب وہ پوتے پوتیوں والے ہیں شاید انہیں یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی، مگر ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں کیونکہ سچ یہی ہے۔ وہ ہزاروں خواتین کے ساتھ معاشقے کا دعویٰ کرنے کے ساتھ یہ کہنا بھی نہیں بھولے کہ اپنی اہلیہ وینڈی بارلو سے بہت محبت کرتے ہیں۔
0 comments: