Sunday, December 3, 2017

شاہد کپور نے فیشن کے معاملے میں اپنی بیوی کو سخت ناقدقراردے دیا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فیشن اور سٹائل کے معاملے میں اپنی بیوی میرا راجپوت کو سخت ناقد قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے کہا کہ گھر کے اندر میری بیوی میرا راجپوت میری سخت ناقد ہے، میں فیشن اور سٹائل کے معاملے میں اس سے مشورے لیتا ہوں۔ان کا مزید کہناتھاکہ میں نے خود کو زیادہ کبھی بھی سٹائلش نہیں سمجھالیکن شادی کے بعد فیشن کا انداز اور طریقہ کار بدل گیا ہے۔شاہد کپور نے بتایا کہ فلم ’موسم ‘ کی عکس بندی کے دوران سونم کپور نے مجھے فیشن ٹپس دیں ، اب اس میں معاملے میں اپنی بیوی سے مشورے لیتا ہوں ۔اپنی فلم پدماوتی کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ فلم بہت خاص ہے ، اس میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا بہت ہی اچھا لگا۔

Fariha Taj

0 comments: