Sunday, December 3, 2017

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں ملک کے سب سے بڑے انڈر پاس کا افتتاح کر دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں ملک کے سب سے بڑے انڈر پاس کا افتتاح کر دیا ایک اعشاریہ 3 کلومیٹر طویل انڈرپاس کو بیجنگ انڈر پاس کا نام دیا گیا ہے۔
لاہورمیں بیجنگ انڈرپاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی دوستی کی ایک بہترین مثال ہے،  بیجنگ فلائی اوور جدید تعمیرکا ایک شاہکارہے ،اس کی تکمیل پراہلیان لاہورکومبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ 21 دسمبر 2016 کو انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع ہوا جبکہ انڈرپاس پر3.6ارب روپے لاگت آئی جبکہ مال روڈ سے ہربنس پورہ تک سڑک کے تو سیعی منصوبے پر2ارب70کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
واضح رہے بیجنگ انڈرپاس پاکستان کا سب سے بڑا  زیر زمین راستہ  ہے ، لاہورمیں نہرکے ساتھ ساتھ چوبچہ سٹاپ اور ڈاکخانہ پھاٹک پر مسلسل  ٹریفک بلاک رہتی تھی ،اس نئے تعمیر ہونے والے انڈر پاس کی تکمیل سے ٹریفک کے بہاؤ پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی۔



Fariha Taj

0 comments: