Wednesday, December 13, 2017

امریکہ ،شادی شدہ جوڑے نے 180 کلو وزن کم کرکے دنیا کو حیران کردیا

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی جوڑے نے دوائیوں اور ایکسر سائز ٹرینر کے بغیر محض ایک سال کے اندر 180 کلو سے زائد وزن کم کرکے دنیا کو حیران کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی خاتون’’ لیشی ریڈ ‘‘کا شادی کے وقت مجموعی وزن 215 کلو گرام سے زائد تھا جبکہ ان کے شوہر’’ ڈینی ٹپڈ‘‘ کا وزن بھی شادی کے وقت 127 کلو گرام تھا۔ان دونوں کی شادی 2015 میں ہوئی اور اگلے سال 2016 تک موٹاپے کے باعث ان دونوں کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔جوڑا جہاں اپنے موٹاپے کی وجہ سے غیر صحت مند زندگی گزار رہا تھا وہیں اولاد نہ ہونے کے غم نے انہیں مزید پریشان کردیالیکن پھر 2016 کے وسط تک لیشی ریڈ کو اپنی ایک خاتون دوست نے چیلنج دیا کہ وہ محض 30 دن اپنے روز مرہ کے معمولات تبدیل کرکے دیکھے کہ اس کے ان کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

لیشی ریڈ نے اپنی کہانی انسٹاگرام 2 پر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی دوست کے کہنے پر 30 دنوں تک باہر کی غذائیں کھانا بند کردیں جبکہ انہوں نے ایکسرسائز شروع کرنے سمیت الکوحل پینا بھی بند کردیا۔لیشی ریڈ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اپنا وزن کم کرنے اور ایک بہترین زندگی گزارنے کا منصوبہ بنایا، جس کے تحت انہوں نے سب سے پہلے اپنے کھانے کی مقدار کم کرکے گھر میں کھانا تیار کرنا شروع کردیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ آج ہم ایک نارمل اور موٹاپے سے پاک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: