تائی پے (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمومی طورپر بارش کے بعد قوس قزح کچھ ہی دیر کیلئے آسمان پر نظر آنا شروع ہوتی ہے اور اس خوبصورت نظارے کی لوگ تصاویر بنا کر بھی ایک دوسرے کو شیئر کرتے ہیں تاہم تائیوان میں قوس قزاح اتنی دیر کیلئے آسمان پر دکھائی دیتی رہی ہے کہ اب اس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ ممکنہ طور پر یہ ورلڈ ریکارڈ ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق چائنیز کلچر یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہناہے کہ قوس قزح تائیوان کے شہر تائی پے میں تقربیا آٹھ گھنٹے اور 58منٹ تک مسلسل دکھائی دیتی رہی ۔ان کا کہناتھا کہ یہ بہت حیران کن تھا ،یہ آسمان کی طرف سے ایک تحفہ تھا کیونکہ یہ بہت کم رونما ہو تا ہے ،جب ہم نے چھ گھنٹے مسلسل نظر آنے تک کا ریکارڈ توڑ تو میرے لیے کرسی پر بیٹھے رہنا مشکل ہو گیاہے کیونکہ میں بہت خوش تھا ۔اس سے قبل چھ گھنٹے مسلسل نظر آنے والی قوس قزح برطانوی شہر شیفلڈ میں 1994میں دکھائی دی تھی ۔شہر میں جاری یہ خوبصورت نظارہ دیکھنے کیلئے شہری اپنی چھتوں اور سڑکوں پر نکل آئے ۔
0 comments: